پبی‘ ماسک نہ پہننے پر 10 دکانداروں کو جرمانے

  پبی‘ ماسک نہ پہننے پر 10 دکانداروں کو جرمانے

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر ایوب خان نے صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں مختلف ماسک پہنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں ماسک نا پہننے والے 10 دوکانداروں کو گرفتار کر کے بھاری جرمانے کئے اور انکے دکان سیل کر دئیے گئے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایوب خان نے نوشہرہ کینٹ بازار, رسالپور بازار اور گْل مارکیٹ کے بازار کا دورہ کیا جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نا پہننے والے 10 دوکانداروں کو گرفتار کر کے بھاری جرمانے کئے اور انکے دکان سیل کر دئیے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ایوب نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جری ایس او پیز پر عمل کرے تاکہ کرونا جیسے وبائسے شہری بچ سکے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو باقاعدہ جرمانہ کیا جائے گا۔ مذید کہا ضلعی انتظامیہ نوشہرہ روزانہ کی بنیاد پر اسی طرح کاروائیاں کرتی رہیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -