لوئر مہمند پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے

لوئر مہمند پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند،لوئر مہمند پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔مزید ملزمان و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز۔ قبائیلی ضلع مہمند پولیس کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پڑانگ غار میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرکے قانوں ہاتھ میں لینے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او لوئر مہمند کی سربراہی میں سب انسپکٹر اعتبار خان اور سب اسپکٹر خان رحمان اور مقامی پولیس کی دیگر نفری نے پڑانگ غار میں ناکہ بندی کررکھی تھی۔ کہ اس دوران 3 ملزمان مسمیان جہانگیر ، میر اعظم اور عبد الرحیم ایف آئی آر نمبر۔100،مورخہ 2020۔6۔7۔ دفعات۔ 149۔148۔188۔427۔341۔186۔353۔324 کو گرفتارکرکے مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ لوئرمہمند منتقل کردئیے گئے ہیں۔مہمند پولیس کے مطابق ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کی ہدایت پرعلاقے میں دیگر ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -