وزیر اعلیٰ محمود خان نے سینئر صحافی ایم ریاض کے بیٹے میں کورونا تشخیص کے باعث خیرت دریافت کی

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سینئر صحافی ایم ریاض کے بیٹے میں کورونا تشخیص کے باعث ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور پشاور پریس کلب کے سابق صدر ایم ریاض کو ٹیلیفون کرکے اُن سے کورونا سے متاثر ان کے صاحبزادے ایمل خان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے ایمل خان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایم ریاض نے اُن کے بیٹے کی خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ایمل خان سروس ہسپتال میں قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں بطور میڈیا آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکا ر ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -