پشاور، ٹاؤن تھری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 10 گرفتار

پشاور، ٹاؤن تھری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 10 گرفتار

  

پشاور (سٹی رپورٹر) ٹاؤن تھری کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر کا نوتھیہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن‘ کارکرسرکار میں مداخلت پر 10 افراد گرفتار‘ ایک ٹرک سامان ضبط۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان کی ہدایت انفورسمنٹ آفیسر ارباب امین حیدر نے ڈیمالشنگ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ نوتھیہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے نوتھیہ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا اور سڑ ک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے اس دوران کارسرکار میں مداخلت پر 10 افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں تاکہ عوام کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنانہ ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -