فیصل آباد،آئل ریفائنری آتشزدگی واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

فیصل آباد،آئل ریفائنری آتشزدگی واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے سدھارکے قریب آئل ریفائنری فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے کنوینر ہونگے جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر لیبر ویسٹ،ڈی او انڈسٹریز،نمائندہ پولیس اور ڈی او ریسکیو 1122شامل ہیں۔کمیٹی فیکٹری کی متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ آگ لگنے کی وجوہات،ذمہ داروں کا تعین،متاثرین کے لئے مالی امداد کی فراہمی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی سفارشات پیش کرے گی۔کمیٹی آئندہ 7 روز میں رپورٹ محکمہ لیبر وہیومن ریسورس کو جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -