فیصل آباد، ٹریفک حادثات اور چھت کے ملبہ تلے دب کر 4افراد جاں بحق، 9زخمی 

فیصل آباد، ٹریفک حادثات اور چھت کے ملبہ تلے دب کر 4افراد جاں بحق، 9زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آ باد (کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں مختلف حادثات کے دوران بارہ سالہ لڑکے سمیت چار افراد جاں بحق اور2بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔بتایاگیا ہے کہ ساہیانوالہ انٹر چینج پر مسافر بس نے پیچھے سے ٹرالر کو ٹکر مار دی جس کے باعث بس میں سوار رینجرزاہلکار محمد ریاض موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اوررمضان، شریف، بلال، شبیر، علی محمد زخمی ہوگئے جبکہ جھمرہ شاہکوٹ روڈ پر حمزہ شوگر ملز کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں بائیس سالہ ذیشان اور پچیس سالہ جعفر شدید زخمی ہونے کے باعث طبی امداد ملنے سے قبل دم توڑ گیااور بائیس سالہ دانش کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔علاوہ ازیں سمندری روڈ پر بارش کے باعث بھینسوں کے باڑے کی چھت گر گئی دودھ لینے آئے دس سالہ ابوبکر، چودہ سالہ احمد، چالیس سالہ عبد المجید اور بارہ سالہ سلمان ملبہ کے نیچے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملبہ کے نیچے دب جانیوالوں کو زخمی حالت میں نکال لیا اس دوران سلمان شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ باقی زخمیوں کو ریسکیو1122 کے عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا۔
فیصل آباد/حادثات

مزید :

صفحہ آخر -