فیصل آباد، سب انسپکٹر طالش عباس رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد، سب انسپکٹر طالش عباس رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی سب انسپکٹر طالش عباس کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 123رب کے رہائشی غلام مصطفی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی سب انسپکٹر طالش عباس اس کے دوست ارشد محمود کو مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دیکر عبد الفطر پر دس ہزار روپے رشوت وصول کر چکاہے اوراب مزید ایک لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کررہاہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر سرکل آفیسر انسپکٹر رانا مظہر الحق نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر رشوت لیتے سب انسپکٹر طالش عباس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

سب انسپکٹر

مزید :

صفحہ آخر -