بلوچستان: 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار

بلوچستان: 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار
بلوچستان: 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی کورونا کا شکار

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں تیزی سے پھیلتا کورونا وائرس اب صوبے کے وزرا اور اراکین اسمبلی تک بھی پہنچ گیا۔ بلوچستان کے تین وزیر اور تین اراکین اسمبلی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس صوبے کے 29 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ اب تک تقریبا ًسات ہزار افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 58 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی شامل ہیں۔

جمعیت علما اسلام ف سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی اس وائرس کا شکار ہوکر ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -