وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا،قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے جبکہ کونسل کے ممبروفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ تجاویزپرصوبوں سے رائے لی جائےگی اور آئندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا جبکہ نئے مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔اجلاس میں معاشی صورت حال اور رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کاجائزہ لیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کیلئے 59 فیصد رکھنے کی تجویز دیئے جانے کاامکان ہے اور سوشل سیکٹر 35 اور دیگر شعبوں میں 6 فیصد فنڈز استعمال ہوسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو رواں سال کورونا وبا کے باعث 2500 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا،رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی۔

آئندہ مالی سال زراعت کا ہدف 2.9 فی صد ، بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فی صد مقرر ہونے کاامکان ہے جبکہ کپاس میں شرح نمو کا ہدف 1.3 فی صد ، لائیو اسٹاک میں شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد، صنعت میں شرح نمو کا ہدف 0.1 فی صد مقرر کیا جائے گا اور پیداواری شعبہ میں شرح نمو کا ہدف منفی 0.7 فی صد مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -