کوروناکےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے،عالمی ادارہ صحت کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

کوروناکےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے،عالمی ادارہ صحت کی تجاویزپرعملدرآمدضروری ...
کوروناکےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے،عالمی ادارہ صحت کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ کوروناکےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے،عالمی ادارہ صحت کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں،2 ہفتے لاک ڈاو¿ن،2 ہفتے نرمی کی تجویززیرغورنہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ عوام کیلئے جوبہترہے وہ فیصلے کرتے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے صرف وباکودیکھناہوتاہے۔ کوروناکےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے، کورونا کے معاملے پرسوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی،آنے والے دنوں میں کوروناکیسزبڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں،حالات خراب ہوئے تولاک ڈاؤن لگ سکتاہے، حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کاآپشن موجودہے،جوسیکٹرزبندہیں وہ بندہی رہیں گے۔

معاون خصوصی صحت نے کہاکہ عوام نے سمجھارمضان کےساتھ کوروناوائرس ختم ہوگیا،علم نہیں وائرس نے کب تک رہناہے،ان کاکہناہے کہ رویے میں تبدیلی تک کوروناسے نمٹانہیں جاسکتا،ایس اوپیزپرعملدرآمدکراناترجیح ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -