ایک افریقی ملک کے صدر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، طبیعت کی خرابی سے قبل انہوں نے کیا کیا تھا؟ افسوسناک خبرآگئی

ایک افریقی ملک کے صدر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، طبیعت کی خرابی سے قبل ...
ایک افریقی ملک کے صدر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، طبیعت کی خرابی سے قبل انہوں نے کیا کیا تھا؟ افسوسناک خبرآگئی

  

گیٹیگا(ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک برونڈی کے صدر پیرے کورُنزیزا  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر پچپن برس تھی اور طبیعت خراب ہونے سے قبل وہ مشرقی صوبے کاروزی میں ایک والی  بال میچ دیکھنے کے لیے گئے تھے۔

پیرے کی طبیعت ہفتے کو ناساز ہوئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبیعت میں بہتری پر وہ اتوار کو واپس آگئے اور لوگوں سے بات چت بھی کی تاہم پیر کو دوبارہ ان کی طبیعت بگڑ گئی اور دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیامگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بی بی سی کے مطابق پیرے گزشتہ پندرہ سال سے اقتدارمیں تھے  اور اگست میں اپنے منصب سےالگ ہونا تھا۔

برونڈی کے صدر پیرے 2015میں اس وقت ملک میں انتشار کا باعث بن گئے جب انہوں نے ایک بار پھر چوتھی مدت کے لیے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ، اس دوران فوج کی جانب سے انہیں اقتدار سے ہٹانے کی کوشش بھی ہوئی جس کی وجہ سے سیکڑوں لوگ ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں ملک سے فرار ہونے پر مجبور کردیئے گئے۔ 

اس ساری صورتحال کے بعد ایک معاہدے کے بعد ہونے والے انتخابات میں انہیں کامیابی ملی اور وہ ایک اورمدت کے لیے صدر بن گئے تاہم اب انہوں نے اگست میں اپنے عہدے سے الگ ہونا تھا۔ رواں ماہ انتخاب میں ان کے سیاسی حلیف نے کامیابی حاصل کی تھی، جنہیں اگست میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔

نومنتخب صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'پیرے کورُنزیزا میراث چھوڑ کر گئے ہیں جسے کبھی بھولا نہیں جائے گا اور ہم ان کی طرح ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔'

صدر کے انتقال پر برونڈی کی حکومت نے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -