کراچی: لیاری میں زمین بوس ہونیوالے عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں،ہلاکتوں کی تعداد22 ہو گئی

کراچی: لیاری میں زمین بوس ہونیوالے عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی ...
کراچی: لیاری میں زمین بوس ہونیوالے عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں،ہلاکتوں کی تعداد22 ہو گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

لیاری کے علاقے نیا آباد میں چند روز قبل گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹائے جانے کا کام تاحال جاری ہے اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے اندر کسی انسان کی موجودگی کی وجہ سے احتیاط کے ساتھ سامان اٹھایا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے رات سے اب تک مزید 4 افراد لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اور اب تک مجموعی طور پر 22 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

امداری ٹیموں کے مطابق عمارت کے ملبے سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، مزید کوئی لاش ہے یا نہیں، احتیاطی طور پر دیکھا جارہا ہے۔خیال رہے کہ لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت میں 40 فلیٹ تھے جب کہ عمارت پر پینٹ ہاو¿س بھی تعمیر کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -