اداکارہ میرا نے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا

اداکارہ میرا نے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا
اداکارہ میرا نے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پریشان قوم کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق اداکارہ میرا نے  اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے پتا ہے آپ لوگ پریشان، بہت گھبرائے ہوئے ہیں، مجھے یہ بھی پتا ہے آپ لوگوں کے گھروں میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا وہ سب سمجھتی ہیں، لوگوں کے دلوں کا حال بھی جانتی ہیں، تاہم انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا آپ لوگ پریشان نہ ہوں، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا بہت سا خیال رکھیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں اداکارہ میرا خود کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پریشان ہوگئی تھیں جب وہ امریکہ میں مقیم تھیں اور انہیں واپسی کے لیے کوئی ایئرلائن نہیں مل رہی تھی انہوں نے واپسی کے لیے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی اپیل بھی کی تھی۔ 

کچھ دن بعد پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی خصوصی پرواز چلائی گئی جس پر میرا کی بھی واپسی ممکن ہوئٰی انہوں نے پاکستان آکر اپنے ٹیسٹ کروائے تاہم ان کا نتیجہ منفی رہا۔

مزید :

تفریح -