جون کے آخر تک صوبوں میں آکسیجن سہولیات کیساتھ ایک ہزار بیڈز دیئے جائیںگے :نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر

جون کے آخر تک صوبوں میں آکسیجن سہولیات کیساتھ ایک ہزار بیڈز دیئے جائیںگے ...
جون کے آخر تک صوبوں میں آکسیجن سہولیات کیساتھ ایک ہزار بیڈز دیئے جائیںگے :نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرنے کہاہے کہ جون کے آخر تک صوبوں میں آکسیجن سہولیات کیساتھ ایک ہزار بیڈز دیئے جائیںگے،کورونا مریضوں کیلئے ضرورت پڑنے پر یہ بیڈز استعمال کئے جائیں گے ۔

این سی او سی نے کہاہے کہ صوبوں کو اضافی 250 وینٹی لیٹرز دیئے گئے ،آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کیلئے 370 بیڈز دستیاب ہیں، آزادکشمیر میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ 68 بیڈز اور43 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ،آزادکشمیر میں کورونا کاکوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ۔

این سی او سی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کورونا مریضوں کیلئے 2 ہزار 148 بیڈز دستیاب ہیں،بلوچستان میں آکسیجن سہولیات کے ساتھ 68 بیڈزاور29 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،بلوچستان میں کورونا کاکوئی مریض تاحال وینٹی لیٹر پر نہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کہاہے کہ گلگت میں کورونا مریضوں کیلئے 151 بیڈز،43 آکسیجن بیڈز،28 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں ،گلگت بلتستان میں بھی کوونا کاکوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ،این سی او سی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار110 بیڈز،628 آکسیجن بیڈز،313 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا کے 70 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -