پنجاب حکومت کاسرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار لیکن وجہ کیا بتائی؟ جانیے

پنجاب حکومت کاسرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار ...
پنجاب حکومت کاسرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار لیکن وجہ کیا بتائی؟ جانیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ کورونا کی وجہ سے اعزازی تنخواہ کا حقدار صرف وہ عملہ ہے جو کورونا وارڈز میں تعینات ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہےاو پی ڈیز اور دوسرے وارڈز والاعملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل نہیں ہے اس لیے انہیں کورونا اعزازی تنخواہ نہیں دے سکتے۔

حکومتی مراسلے میں ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف فرنٹ ڈیسک پر لڑنے والے عملے کے نام جلد از جلد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھجوا دیں۔

خیال رہے  پنجاب  حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -