پاکستان میں کورونا کے وار تیز، ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ مریض سامنے آ گئے ، ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں کورونا کے وار تیز، ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ مریض سامنے آ ...
پاکستان میں کورونا کے وار تیز، ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ مریض سامنے آ گئے ، ریکارڈ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورایک روز میں ب تک کے سب سے زیادہ پانچ ہزار 385 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 23 ہزار 799ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5ہزار 385کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی جب کہ 36 ہزار 308 مریض صحت یاب ہوگئے۔
ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں جہاں اب تک 43ہزار 460 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31 ، گلگت بلتستان میں 974، آزاد کشمیر میں 444 اور اسلام آباد میں 5 ہزار 963 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 83 افراد لقمہ اجل بنے، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔جانی نقصان میں بھی پنجاب کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 807 افراد اس وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 696، خیبرپختونخوا میں 610 ، بلوچستان میں 62 اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -