بیٹنگ کوچ یونس خان لیکن فیلڈنگ کوچ کسے رکھا جائے گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا

بیٹنگ کوچ یونس خان لیکن فیلڈنگ کوچ کسے رکھا جائے گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ...
بیٹنگ کوچ یونس خان لیکن فیلڈنگ کوچ کسے رکھا جائے گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہوگیا، اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید اب گرانٹ برینڈن کی جگہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کوچ عبدالمجید جونیئر، ڈومیسٹک اور ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انگلینڈ روانگی کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شعبہ لاجسٹک اب ان کی سفری دستاویزات مکمل کر رہا ہے۔ دوسری جانب سڈنی میں موجود بولنگ کوچ وقار یونس اب براہ راست انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید :

کھیل -