”اعزازی تنخواہ صرف ان ڈاکٹروں اور عملے کو ملے گی جو کہ۔۔۔“ پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

”اعزازی تنخواہ صرف ان ڈاکٹروں اور عملے کو ملے گی جو کہ۔۔۔“ پنجاب حکومت نے ...
”اعزازی تنخواہ صرف ان ڈاکٹروں اور عملے کو ملے گی جو کہ۔۔۔“ پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے کی سفارش مسترد کردی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اعزازی تنخواہ صرف کورونا وارڈز میں تعینات عملے کو ملے گی۔
اپنے مراسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے کہا ہے کہ او پی ڈیز اور دوسرے وارڈز والے عملے کو کورونا اعزازی تنخواہ نہیں دے سکتے کیونکہ یہ لوگ فرنٹ لائن ورکرز نہیں۔ مراسلے میں سرکاری ہسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وارڈز میں تعینات عملے کے نام فوری بھجوائیں۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔