لاک ڈاوَن میں نرمی کافیصلہ مجبورا ً کیا،جس طرح حالات نظر آرہے ہیں لگتا ہے لاک ڈاوَن خود بخود ہوگا،سعید غنی

لاک ڈاوَن میں نرمی کافیصلہ مجبورا ً کیا،جس طرح حالات نظر آرہے ہیں لگتا ہے لاک ...
لاک ڈاوَن میں نرمی کافیصلہ مجبورا ً کیا،جس طرح حالات نظر آرہے ہیں لگتا ہے لاک ڈاوَن خود بخود ہوگا،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ لاک ڈاوَن میں نرمی کے حق میں نہیں تھے،مجبورا فیصلہ کیا،جس طرح حالات نظر آرہے ہیں لگتا ہے لاک ڈاوَن خود بخود ہوگا۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ لاک ڈاوَن کا اعلان سب سے پہلے سندھ نے کیا،لاک ڈاوَ ن سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ کورونا کے خلاف اقدامات پر قومی پالیسی ایک ہونی چاہیے،پی ٹی آئی کی سندھ حکومت کے خلاف شرارتی سیاست ختم نہیں ہوگی،پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خلاف زیادہ اور کورونا کے پیچھے کم ہے ،پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہیں لوگوں کو اکساتے ہیں۔
سعید غنی نے کہاکہ ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں ہے،سندھ میں آئندہ آنے والے دنوں میں صورتحال تشویشناک ہوسکتے ہیں،سندھ میں آبادی کے لحاظ سے کورونا سے صحتیابی کے کیسز کی تعدادزیادہ ہے،
ان کاکہنا ہے کہ لاک ڈاوَن میں نرمی کے حق میں نہیں تھے،مجبورا فیصلہ کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت بے بس ہوگئی تھی،سندھ میں آئندہ آنے والے دنوں میں صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے،جس طرح حالات نظر آرہے ہیں لگتا ہے لاک ڈاوَن خود بخود ہوگا،سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے لوگوں کو ہراساں نہیں کرسکتی،صوبوں کواپناکام کرنے دیا جائے۔