بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور قابل مذمت ہے، شہبازشریف

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور قابل ...
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور قابل مذمت ہے، شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور قابل مذمت ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں

قائد حزب اختلاف نے کہاہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ بیان دے کر بھول جاتے ہیں،بیرون ملک سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں،بیرون ملک پاکستانی واپسی کیلئے وزیراعظم، وزیرخارجہ، سفارتخانوں کی سفارشیں ڈھونڈنے پرمجبور ہیں ،تقریر، بیان، دعوے، چھوڑیں،حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی عملی مدد کرے۔

ان کاکہنا ہے کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کاواضح پلان اور تاریخ دے،بیرون ملک پاکستانیوں سے زائد کرائے کیوں وصول کیوں کیے جارہے ہیں؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -