الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کا جواب قبول کرلیا

الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کا جواب قبول ...
الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کا جواب قبول کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کا جواب قبول کرلیا اور کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت ہوئی،ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کی سماعت کی،بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹوکی جانب سے جمع جواب قبول کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -