کورونا وائرس،آئی سی سی نے عارضی تبدیلیوں کی منظوری دیدی، گیند کو تھوک لگانے پر کیا سزا دی جائے گی؟ بڑی خبر

کورونا وائرس،آئی سی سی نے عارضی تبدیلیوں کی منظوری دیدی، گیند کو تھوک لگانے ...
کورونا وائرس،آئی سی سی نے عارضی تبدیلیوں کی منظوری دیدی، گیند کو تھوک لگانے پر کیا سزا دی جائے گی؟ بڑی خبر

  

دبئی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے کھیلوں پر اثرات کا سلسلہ جاری ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی گئی، ٹیسٹ کرکٹ کی ہر اننگز میں تین اور ون ڈے میں دو اضافی ریویو ہوں گے، جبکہ گیند پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر حریف ٹیم کو پانچ رنز پنالٹی کے ملیں گے۔

چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات منظور کرلی ہیں، جس کے مطابق بولرز کے گیند پر تھوک لگانے پر پابندی ہوگی۔شروع میں امپائرز کھلاڑیوں کو ایڈجسٹ ہونے میں مدد کیلئے نرمی کا مظاہرہ کریں گے بعد کے میچز میں اگر گیند پر تھوک لگایا گیا تو وارننگ جاری ہوگی جبکہ دوسری وارننگ کے بعد پانچ رنز پنالٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔

انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی گئی ہے، مقامی امپائرز کا تقرر آئی سی سی کرے گی۔ٹیموں کو فی اننگ اضافی ریویو بھی مل گیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی ہر اننگز میں تین اور ون ڈے میں دو اضافی ریویوز ہوں گے۔ٹیسٹ میچز میں دورانِ میچ اگر کسی پلیئر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو ٹیمیں کووڈ ری پلیسمنٹ پلیئر حاصل کرسکیں گی۔

مزید :

کھیل -