انسانیت کے نام پر اپیل کررہے ہیں پھر بھی پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل اچھا نہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی

انسانیت کے نام پر اپیل کررہے ہیں پھر بھی پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ...
انسانیت کے نام پر اپیل کررہے ہیں پھر بھی پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل اچھا نہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاہے کہ پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل اچھا نہیں، ہمیںہر روز300 افراد کی پلازمہ کےلئے درخواست موصول ہو رہی ہیں،انسانیت کے نام پر اپیل کررہے ہیں لیکن وہ رسپانس نہیں دے رہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاہے کہ کورونا کے خاتمے کےلئے بغیر دوا کے علاج کررہے ہیں،اب تک دو سو سے زائد افراد کو ملک بھر میں پلازمہ لگایا گیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ نوے فیصد لوگ جو وینٹی لیٹر پر جاتے ہیں وہ واپس نہیں آتے ،انہوں نے کہاکہ پلازمہ کی دستیابی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، اسے جمع کرنے کی سہولتیں نہیں ہیں ،پلازمہ دینے والے ہماری بات نہیں سمجھ رہے ،انسانیت کے نام پر اپیل کررہے ہیں لیکن وہ رسپانس نہیں دے رہے ۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ پلازمہ والے80 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر جانے سے بچ گئے جو حوصلہ افزا نتائج ہیں ،انہوں نے کہاکہ پلازمہ کے اخراجات انتہائی کم ہیں، صحت یاب ہونے والا ہر مریض ہر ہفتے پلازمہ دے سکتا ہے،دو سے تین روز میں دوبارہ پلازمہ بن سکتا ہے،ایک پلازمہ سے دو افراد بچ سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -