میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی بحالی فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل:اسلام آبادہائیکورٹ کاآرڈیننسزسے متعلق تمام درخواستیں اکٹھی کرکے سماعت مقرر کرنے کاحکم

میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی بحالی فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل:اسلام ...
میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی بحالی فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل:اسلام آبادہائیکورٹ کاآرڈیننسزسے متعلق تمام درخواستیں اکٹھی کرکے سماعت مقرر کرنے کاحکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کے دوران آرڈیننسزسے متعلق تمام درخواستیں اکٹھی کرکے سماعت مقرر کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میںمیڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے کہاکہ وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کا آرڈیننس جاری کیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اسی نوعیت کے سارے کیسز ہم نے اکٹھے کررکھے ہیں ایک ساتھ سنیں گے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ دیگر تمام درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر نہیں ۔

عدالت نے آرڈیننسزسے متعلق تمام درخواستیں اکٹھی کرکے سماعت مقرر کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -