نوازشریف کی رپورٹس قطعا جعلی نہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی کا فواد چودھری اورحکومت کوچیلنج

نوازشریف کی رپورٹس قطعا جعلی نہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی کا فواد چودھری اورحکومت ...
نوازشریف کی رپورٹس قطعا جعلی نہیں،ڈاکٹر طاہر شمسی کا فواد چودھری اورحکومت کوچیلنج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے فواد چودھری اورحکومت کوچیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی رپورٹس قطعا جعلی نہیں، رپورٹس میں جو بیماریاں اور علاج بتایاگیا آج بھی اس پر قائم ہوں۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی ہم نیوز سے نوازشریف کی رپورٹس سے متعلق غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس کو شک ہے وہ سپریم کورٹ میں میرا سامنا کر لے،میڈیا اور سوشل میڈیا پر باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ سپریم کورٹ آ جائیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -