احساس کیش پروگرام سے اب تک کتنی رقم تقسیم کی گئی؟ اعدادوشمارجاری

احساس کیش پروگرام سے اب تک کتنی رقم تقسیم کی گئی؟ اعدادوشمارجاری
احساس کیش پروگرام سے اب تک کتنی رقم تقسیم کی گئی؟ اعدادوشمارجاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا لاک ڈاون کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے احساس کیش پروگرام سے چاروں صوبوں میں تقسیم کی گئی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کل 97 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 119 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

رپورٹ میں وزارت سماجی تحفظ و غربت مکاؤ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں ایک سو انیس ارب تین کروڑ سے زائد تقسیم کیے گئے جن میں سے اب تک پنجاب میں 42 لاکھ 17 ہزار افراد میں 51 ارب 19 کروڑ روپے، سندھ میں 29 لاکھ 90 ہزار افراد میں 36 ارب 10 کروڑ روپے، خیبر پختونخواھ میں 18 لاکھ 32 ہزار افراد میں22  ارب 52 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

خیال ہے حکومت نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مالی مدد کے لیے انہیں بارہ ہزار روپے کیش کی صورت میں دیے تھے، اس مقصد کیلئے ملک بھرمیں خصوصی مراکز قائم کیے گئے اور لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی معاونت سے رقم فراہم کی گئی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -