” نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتاہے “پشاورہائیکورٹ،پٹرول اور آٹا بحران کیخلاف درخواست پر وزیرپٹرولیم طلب
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے پٹرول اورآٹابحران کےخلاف دائردرخواست پروزیرپٹرولیم اوروفاقی سیکرٹری پٹرولیم کل طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوبھی کل طلب کرلیا ،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب بھی ہرچیز پرنوٹس لیتے ہیں،چیئرمین نیب پٹرول اورآٹابحران پرخاموش ہیں۔عدالت نے کہاکہ نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتاہے،عوامی مفاد کے کام بھی کرنے چاہئیں،معاملے پرنیب سورہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پٹرول اورآٹابحران کےخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ پٹرول بحران ہے،لوگوں کونہیں مل رہا،کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں،عدالت نے کہاکہ افسوس ہوتاہے ایسے وزراپرجو صرف میٹنگزکیلئے جاتے ہیں۔
نمائندہ اوگرا نے کہاکہ کمیٹی بنائی ہے،پٹرول نہ دینے والوں کیخلاف کارروئی ہوگی،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ کمیٹی کوچھوڑیں،کمیٹی کی بات مت کریں۔
عدالت نے کہاکہ جب کسی معاملے کودباتے ہیں توحکومت کمیٹی بنادیتی ہے،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ چیئرمین نیب بھی ہرچیز پرنوٹس لیتے ہیں،چیئرمین نیب پٹرول اورآٹابحران پرخاموش ہیں۔
عدالت نے کہاکہ نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتاہے،عوامی مفاد کے کام بھی کرنے چاہئیں،معاملے پرنیب سورہاہے ۔
جسٹس قیصررشیدنے سیکرٹری فوڈ سے استفسار کیا کہ آٹابحران کاکیاہوا؟،سیکرٹری فوڈ نے کہاکہ اس وقت آٹامل رہا ہے،قلت نہیں لیکن ریٹ زیادہ ہے،عدالت نے سیکرٹری فوڈسے آٹابحران پرتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے وزیرپٹرولیم اوروفاقی سیکرٹری پٹرولیم کل طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوبھی کل طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ وزیرپٹرولیم،سیکرٹری پٹرولیم اورڈی جی نیب کل خودپیش ہوں۔