ن لیگ کے دور میں پی آئی اے کاخسارہ 500 ارب روپے تھا،مرادسعید

ن لیگ کے دور میں پی آئی اے کاخسارہ 500 ارب روپے تھا،مرادسعید
ن لیگ کے دور میں پی آئی اے کاخسارہ 500 ارب روپے تھا،مرادسعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ ن لیگ کے دور میں پی آئی اے کاخسارہ 500 ارب روپے تھا،ن لیگ کے ایک بزرگ کو50 لاکھ روپے کی تنخواہ پر پی آئی اے کاچیئرمین تعینات کیا،ان کے دور میں ایک جہاز لاپتہ ہو گیاتھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دلیل ہے نہ پاس حوالہ ان کے،عجیب لوگ ہیں پھربھی اختلاف رکھتے ہیں، 90 کی دہائی میں پاکستان سٹیل ملز کازوال شروع ہوا،زرداری پاکستان کے تمام اداروں پر بھاری ثابت ہوا،پیپلزپارٹی کے دور میں سٹیل ملز مزید خسارے میں گئی ۔

ن لیگ کے دوران میں پاکستان سٹیل ملز کا یہ خسارہ مزید بڑھا،ن لیگ نے کہاکہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کرو، ن لیگ نے نہ نجکاری کی نہ خسارہ کم کیا،ن لیگ نے سٹیل ملز کو نجکاری میں شامل کیاتھا،وفاقی وزیر نے کہاکہ ن لیگ نے 41 اداروں کی نجکاری کیلئے شارٹ لسٹ کیاتھا،مجھے نہیں معلوم یہ لوگ اداروں کے نقصان کا ذمہ دار کس کوقرار دیتے ہیں ۔

مرادسعید نے کہاکہ ان کے دور میں پی آئی اے کاخسارہ 500 ارب روپے تھا،ن لیگ کے ایک بزرگ کو50 لاکھ روپے کی تنخواہ پر پی آئی اے کاچیئرمین تعینات کیا،ان کے دور میں ایک جہاز لاپتہ ہو گیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا خسارہ گزشتہ حکومتوں کے دور میں ہوا،پاکستان پوسٹ کا خسارہ کس کے دور میں ہوا؟یہ سب جانتے ہیں ،ملک کے تمام اداروں کا بیڑا کس نے غرق کیا،ہم تو ابھی حکومت میں آئے ہیں،ماضی کے کارناموں کاہم سے پوچھ کرآپ قوم کوبےوقوف نہیں بناسکتے،انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان پوسٹ کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا،ہم نے پہلے سال پاکستان پوسٹ کاریونیو 70 فیصدبڑھایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -