پاکستان میں کورونا سےہر گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہورہے ہیں،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرکا خوفناک انکشاف

پاکستان میں کورونا سےہر گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہورہے ہیں،یونیورسٹی ...
پاکستان میں کورونا سےہر گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہورہے ہیں،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرکا خوفناک انکشاف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں، ہرگزرتے روز مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر ایک گھنٹے میں 4 لوگ جاں بحق ہورہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان میں اس وقت   کورونا وائرس   خطرناک اور تشویش ناک صورتحال اختیار کرچکاہے، گزشتہ روز ایک دن می  100 افراد کورونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جو سیاہ دن ہے،انہوں نے کہا  لوگوں کی زندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق  ہمارا مقصد کورونا پیسیو امیونائزیشن ہے،  پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو اسپتال جانا پڑے گا اور  انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے،  وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے، وینٹی لیٹر سے پھیپھڑوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز سے کورونا وائرس کے مریضوں کی 99 فیصد اموات ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی شرح دوفیصد ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -