کورونا وائرس میں اضافہ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کر لیا

کورونا وائرس میں اضافہ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کر لیا
کورونا وائرس میں اضافہ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کر لیا

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد اپنے دفاتر ایک مرتبہ پھر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے اس حوالے سے سٹاف کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اب پی سی بی ہیڈ کوارٹر آکر کام کرنے کے بجائے گھر سے معمول کے امور نمٹائیں۔اطلاعات کے مطابق فی الحال 21 جون تک دفاتر بند کردئیے گئے ہیں اور انہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے  اور  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 385 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 669 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 255 تک پہنچ گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل -