کوروناکے تشویشناک مریضوں کوایکٹمراانجیکشن لگانے پرپابندی عائد

کوروناکے تشویشناک مریضوں کوایکٹمراانجیکشن لگانے پرپابندی عائد
کوروناکے تشویشناک مریضوں کوایکٹمراانجیکشن لگانے پرپابندی عائد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناکے تشویشناک مریضوں کوایکٹمراانجیکشن لگانے پرپابندی عائد کردی گئی ،کوروناایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ایکٹمراانجکشن کے ایس اوپیزجاری کردیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ نے ہسپتالوں کو ایکٹمراانجکشن خریدنے پر پابندی عائد کردی،اگر کوئی ہسپتال انجکشن خریدنا چاہتا ہے تو ضرورت کے مطابق آگاہ کرے گا۔

ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو میں ایکٹمرااستعمال کرنے کافیصلہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کریگا،ایکٹمراانجکشن کورونا مریضوں کو تجویز کرنے اور لگانے کیلئے ایکسپرٹ کی ضرورت ہوتی ہے ،پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ کیئرپنجاب نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -