سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق
سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا. سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالغنی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے.

 پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کے مطابق ڈاکٹر عبدالغنی گزشتہ 35 سال سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا کے خلاف دورانِ ڈیوٹی اب تک دو پاکستانی ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں.  ڈاکٹر عبدالغنی کی وفات پر پاکستانی کیمونٹی سمیت سعودی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -کورونا وائرس -