ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہو گیا

ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہو گیا
ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیاءکپ کی میزبانی سری لنکا کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کورونا وائرس کی بہتر صورتحال کے باعث ایشیا ءکپ 2020ءکی میزبانی سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں رواں سال ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کی جس پر سری لنکن بورڈ نے بھی رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ سری لنکن حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہو گا جبکہ دونوں بورڈز میں طے ہوا کہ پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ ایشیاءکپ 2020ءکی میزبانی کیلئے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ایس او پیز کے تحت کرکٹ سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

مزید :

کھیل -