ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستان کا احتجاج ،سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستان کا احتجاج ،سینئر بھارتی ...
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پرپاکستان کا احتجاج ،سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا،پاکستان نے ایل او سی پرشہری آباد کو نشانہ بنانے پر احتجاجی مراسلہ بھارتی سفارتکار کو تھما دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سفارتکار کو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ پر طلب کیاگیاہے،گزشتہ روزہ ہونے والی بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی افواج شہری آبادیوں کومسلسل نشانہ بنارہی ہیں،2020 میں بھارت کی 1296 بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی،رواں سال بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 7 شہری شہیداور98 زخمی ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کشیدگی بڑھاکرمقبوضہ کشمیرسے دنیاکی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔