مفتی عبدالقوی بھی ہسپتال منتقل

مفتی عبدالقوی بھی ہسپتال منتقل
مفتی عبدالقوی بھی ہسپتال منتقل

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تین دن سے بخار اور سانس کی تکلیف کا شکار مفتی عبدالقوی کو مظفر گڑھ کے طیب ایردوان ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تین دن سے بخار اورسانس لینے میں تکلیف تھی، طیب اردوان اسپتال میں زیر علاج ہوں،کورونا کا ٹیسٹ کرایا ہے لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی نہیں آیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

خیال رہے مظفر گڑھ اور ملتان میں کورونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ طیب ایردوان ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ درجنوں افراد زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث ایک لاکھ 13 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے ساڑھے 22 سو سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -