”2000 میں مجھے 6 پاکستانی سینئر کھلاڑی مارنے کیلئے آئے تھے اور ۔۔“ شعیب اختر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”2000 میں مجھے 6 پاکستانی سینئر کھلاڑی مارنے کیلئے آئے تھے اور ۔۔“ شعیب اختر ...
”2000 میں مجھے 6 پاکستانی سینئر کھلاڑی مارنے کیلئے آئے تھے اور ۔۔“ شعیب اختر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق فاسٹ باولر اور بین الاقوامی شہرت رکھنے والے شعیب اختر آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دیتے ہیں اور اکثر اوقات وہ ایسی باتیں بھی کر جاتے ہیں جس کے باعث وہ خبروں کی زینت بنتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتے ہیں تاہم اب انہوں نے بہت بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ 2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، ایک بڑا سلامی بلے باز 5 کھلاڑیوں کے ساتھ مجھے مارنے آیا تھا۔سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبرو ریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری 15 سالہ کرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں ا?کر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، ا?ج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

مزید :

کھیل -