اساتذ ہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کا معاملہ،محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا 

اساتذ ہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کا معاملہ،محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا اعلان ...
اساتذ ہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کا معاملہ،محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی ختم کر دی گئی، اساتذہ تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے  پنجاب بھر سے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔اب صوبہ بھر میں 10 سے 16 جون تک اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، 22 سے 25 جون تک متعلقہ اتھارٹیز سے سیٹوں کی تصدیق ہوگی اور 8 جولائی تک تبادلوں کے آرڈر تیار ہوں گے۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کر کے میرٹ پر تبادلے کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -