چینی انکوائری رپورٹ،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

چینی انکوائری رپورٹ،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا
 چینی انکوائری رپورٹ،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی انکوائری کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست (کل) جمعرات کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے،کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالت سے استدعا کی کہ 21 مئی کو جاری کی گئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، وزارت داخلہ کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جس میں ملز مالکان کو مورد الزام ٹھہرایا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کمیشن نے تحقیقات کرتے ہوئے مجوزہ قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -