حمزہ شہباز  کی رہائی کی مہم شروع کرنیوالے اُن سے۔۔۔پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ن لیگ کو مشکل میں ڈال دیا 

حمزہ شہباز  کی رہائی کی مہم شروع کرنیوالے اُن سے۔۔۔پنجاب حکومت کی ترجمان ...
حمزہ شہباز  کی رہائی کی مہم شروع کرنیوالے اُن سے۔۔۔پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ن لیگ کو مشکل میں ڈال دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نےکہاہےکہ شفافیت کےدعویدارنام نہادخادمِ اعلیٰ نے اپنے ادوار میں پورے خاندان سمیت قومی خزانے پر انتہائی شفافیت سے ہاتھ صاف کیا،شریف خاندان کو ”ٹی ٹیز فارمولہ“ اتنا راس آیا کہ ان کےاثاثوں نےدن دوگنی رات چوگنی ترقی کی جبکہ ملک تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں چلا گیا،حمزہ شہباز کی رہائی کی مہم شروع کرنے والے اُن سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لوٹانے کے مطالبے کی مہم بھی شروع کریں۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن سامنے آنے پر سیاست سے مستعفی ہونے کے دعویداروں کی اربوں،کھربوں روپے کی کرپشن سامنے آرہی ہے لیکن اب وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ”ٹی ٹیز فارمولے“ کی سیاست نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا لیکن شریف خاندان نے لازوال ترقی کی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج جب اُن سے اثاثوں میں مہینوں اور سالوں میں اربوں روپے کے اضافے کا سوال پوچھا جاتا ہے تو سیاسی انتقام کا بے بنیاد واویلا شروع کردیا جاتا ہے لیکن اب یہ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کرپشن کی تحریک کے سر گرم کارکن ہونے کی بناء پر جیل کاٹ رہے ہیں،حمزہ شہباز کی رہائی کی مہم شروع کرنے والے اُن سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لوٹانے کے مطالبے کی مہم بھی شروع کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ مافیا کا خاتمہ قریب ہے،یہ جو شور شرابا ہے یہ مافیاز کاپیدا کردہ ہے،ہم نے طاقتور مافیاز پر ہاتھ ڈالا جسکی وجہ سے اس قسم کے بحران پیدا کیے جارہے ہیں،جلد ہم ہرچیز کو معمول کی سطح پر بحال کردیں گے.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -