سرکاری ہسپتالوں میں پی سی آرکٹس کی قلت بارے پھیلی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟پنجاب حکومت نے ناقابل یقین اعلان کردیا 

 سرکاری ہسپتالوں میں پی سی آرکٹس کی قلت بارے پھیلی خبروں میں کتنی حقیقت ...
 سرکاری ہسپتالوں میں پی سی آرکٹس کی قلت بارے پھیلی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟پنجاب حکومت نے ناقابل یقین اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں لاکھوں کی تعداد میں پی سی آرکٹس موجودہیں اور قلت کے حوالے سے خبریں بالکل بے بنیادہیں، کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد کومزید بڑھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے پنجاب کا کنٹرول اینڈ کمانڈسنٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے جس کے ذریعے پورے صوبے کے ہر ہسپتال میں بیڈ ز کی دستیابی اور دیگر آلات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اطلاعات موصول ہوتی ہیں اور اس کے مطابق انتظامات کویقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز یہ دعویٰ نہیں کر رہے کہ ہر جگہ آئیڈیل صورتحال ہے لیکن حکومت وائرس کے تدارک، اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت،پی ڈی ایم اے کے پاس لاکھوں کی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جبکہ این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اورضروریات کے مطابق ہر طرح کے سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمدکریں اور کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا یہی واحد حل ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -