"سنتھیا رچی کو ملک بدر کیا جائے" حکومتی صفوں سے آواز بلند ہوگئی

"سنتھیا رچی کو ملک بدر کیا جائے" حکومتی صفوں سے آواز بلند ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر امریکی خاتون سنتھیا رچی کو ملک بدر کیا جائے۔

عامر لیاقت حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ " جب افواج پاکستان کے ترجمان اس بات کی تردید فرما چکے ہیں کہ سنتھیا ڈی رچی کا فوج سے کوئی معاہدہ نہیں تو ایسے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر کیوں نا سنتھیا ڈی رچی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے باہر جانے کا رستہ دکھایا جائے ،اس پراسرار کردار کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں۔"

خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے بینظیر بھٹو پر لگائے گئے الزامات پر ان کے خلاف دی گئی درخواست میں ایف آئی اے کو اپنا جواب جمع کرایا ہے۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پی ٹی ایم اور پیپلز پارٹی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید :

قومی -