فیاض الحسن چوہان کے  معروف صحافی وارث میر مرحوم کے خلاف سنگین الزامات،مسلم لیگ ن نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ حامد میر بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

فیاض الحسن چوہان کے  معروف صحافی وارث میر مرحوم کے خلاف سنگین الزامات،مسلم ...
فیاض الحسن چوہان کے  معروف صحافی وارث میر مرحوم کے خلاف سنگین الزامات،مسلم لیگ ن نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ حامد میر بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماکھئیل داس کوہستانی نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان کی جانب سے معروف صحافی وارث میر کے خلاف بیان پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے معروف دانشور،استاد اور صحافی وارث میر مرحوم پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے ۔انہوں نے توجہ دلا نوٹس کے متن میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے معروف صحافی و استاد پر غداری کے جھوٹے الزام لگائے۔ کھئیل داس کوہستانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں معاملہ فوری اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وارث میر صحافت کے بڑے علمبردار تھے،انھوں نے 25 سال شعبہ صحافت کی خدمت کی، حکومت پاکستان نے وارث میر کو انکی خدمات پر اعلی سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا، صوبائی وزیر کے غلط بنیاد پر ایک محب وطن پر غداری کا فتوی لگانے کی باتیں قابل مذمت ہیں۔