" کورونا وائرس سے میری وزارت  کو فائدہ ہوا" زرتاج گل نے حیران کن بات کہہ دی

" کورونا وائرس سے میری وزارت  کو فائدہ ہوا" زرتاج گل نے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو فائدہ ہوا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

قومی اسبملی میں اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو فائدہ ہوا ہے، صنعتیں اور گاڑیاں بند ہونے کے باعث آلودگی میں کمی ہوئی، حالیہ سروے میں 6 فیصد آلودہ اخراج میں کمی آئی ہے، کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد،کراچی،لاہور میں ہوا کی کوالٹی بہتر ہوئی ہے، خواہش ہے کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپی کو5سال چلایاجائے۔

انہوں نے کہا رپورٹس آچکی ہیں کہ پاکستان کا ٹیبل گراؤنڈ پانی آلودہ ہے،  ملک میں پہلی بار واٹر ٹیبل ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جا رہی ہے، واٹر ٹیبل ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعےجرمانہ بھی کر سکیں گے۔

مزید :

قومی -