معروف خاتون سپر کار ڈرائیور مالی حالات سے مجبور ہوکر فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوگئی،اب ماہانہ کتنا کمارہی ہیں؟

معروف خاتون سپر کار ڈرائیور مالی حالات سے مجبور ہوکر فحش فلم انڈسٹری سے ...
معروف خاتون سپر کار ڈرائیور مالی حالات سے مجبور ہوکر فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوگئی،اب ماہانہ کتنا کمارہی ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی معروف خاتون سپرکار ڈرائیور رینی گریشی مالی حالات سے تنگ آ کر فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی۔ ٹائمز نو نیوز (Timesnownews)کے مطابق رینی گریشی نے 2015ءمیں سپرکار ڈرائیونگ کا کیریئر بڑے تابناک انداز میں شروع کیا۔ وہ 14سال بعد آسٹریلیا کی پہلی ’فل ٹائم‘ خاتون سپرکار ڈرائیور تھی لیکن مالی حالات کی تنگی کے باعث چند سال بعد ہی انہوں نے موٹر سپورٹس کو خیرباد کہہ دیا اور فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق رینی گریشی نے فحش فلموں اور تصاویر کی ایک ویب سائٹ جوائن کی جہاں اس نے پہلے ہفتے میں 3ہزار ڈالر کمائے۔ اب اس ویب سائٹ پر اس کے 7ہزار سے زائد سبسکرائبر ہیں اور وہ فحش ماڈل و اداکارہ کے طور پر ماہانہ 10ہزار ڈالر سے زائد کما رہی ہے۔ رینی گریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا میری زندگی کا بہترین کام تھا جو میں نے کیا۔ ساری زندگی میں نے مالی اعتبار سے کسمپرسی میں گزاری لیکن اس انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے بعد اب میں اچھی خاصی رقم کما رہی ہوں اورپرسکون زندگی گزار رہی ہوں۔میں نے اب جو پیشہ اپنایا ہے میں اس پر خوش اور مطمئن ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -