”کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا تاکہ۔۔۔“ یونس خان نے زبردست بات کہہ دی

”کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا تاکہ۔۔۔“ ...
”کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا تاکہ۔۔۔“ یونس خان نے زبردست بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ میں کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کریں گے تاکہ ہر پلیئر کو اس کے لیول کے مطابق بتایا جاسکے، ریٹائرمنٹ کے بعد بہت کچھ سیکھا ہے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف کرکٹ بلکہ زندگی کے تجربات سے بھی پلیئرز کو مستفید کرایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں شامل ہونے کے بعد میڈیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں یونس خان نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، کوشش ہوگی کہ پلیئرز کو ان کی حدود میں رہتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے کے گر سکھاﺅں اور یہ بتاﺅں کہ کیسے سنچری کو ڈبل اور ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بہانہ نہیں بناﺅں گا کہ میرے پاس محدود وقت تھا اس لئے کچھ نہیں کر سکا، اگر کام کرنا ہو تو ایک دن بھی کافی ہوتا ہے۔کوچنگ میں باب وولمر کے انداز سے کافی متاثر رہا ہوں اور کوشش ہوگی کہ اس انداز میں ہی ٹیم کے بیٹسمینوں کو سکھاﺅں، تین سالوں میں میرے اندر کافی عاجزی آ گئی ہے اور اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں کہ کوچنگ سٹاف میں کسی سے انا کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ میں نے ہمیشہ تحمل مزاجی سے تنقید سنی اور پھر جارح مزاجی سے اپنے کھیل کو بہتر کرتے ہوئے اس تنقید کا جواب دیا اور اس وجہ سے ہی کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن جو کچھ کرکٹ کیریئر میں حاصل کیا وہ ماضی کا حصہ ہے۔

مزید :

کھیل -