کورونا وائرس، وہ ملک جہاں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی

کورونا وائرس، وہ ملک جہاں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی
کورونا وائرس، وہ ملک جہاں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی

  

لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے دوران جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں آکسیجن کی شدید قلت ہو گئی، جس سے کورونا وائرس کے مریض آکسیجن نہ ملنے سے ہلاک ہونے لگے۔ گلف نیوز کے مطابق پیرو میں شہری کورونا وائرس میں مبتلا اپنے پیاروں کو زندہ رکھنے کے لیے بلیک میں ملنے والی آکسیجن انتہائی مہنگے داموں خرید رہے ہیں۔ لوگ بازاروں میں آکسیجن کے خالی سلنڈر اٹھائے پھرتے ہیں اور جہاں انہیں آکسیجن میسر ہونے کی اطلاع ملتی ہے اس طرف بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کئی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔ یہ صورتحال صرف پیرو تک محدود نہیں ہے بلکہ لاطینی امریکہ کے کئی دیگر ممالک میں بھی آکسیجن کے حوالے سے لوگوں کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ وہاں لوگ آکسیجن سلنڈروں کی دکانوں کے باہر طویل قطاریں لگائے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -