نیب آزاد اور حکومت غیر جانبدار ہے اسی لیے چینی مافیا سمیت حکومتی لوگوں۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپوزیشن کے منہ بند کر دیئے

نیب آزاد اور حکومت غیر جانبدار ہے اسی لیے چینی مافیا سمیت حکومتی ...
نیب آزاد اور حکومت غیر جانبدار ہے اسی لیے چینی مافیا سمیت حکومتی لوگوں۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپوزیشن کے منہ بند کر دیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنےکہاہے کہ نیب آزاد اور حکومت غیر جانبدار ہے، اس لیے نیب حکومتی لوگوں کیخلاف بھی انکوائر یاں کر رہی ہے، ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں،حکومت اپوزیشن سمیت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر یقین نہیں رکھتی، چینی سکینڈل کے بارے میں بھی تمام قانونی تقاضے پورے ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائیگا،کورونا پاکستان کیلئے بہت بڑ اچیلنج بن چکا ہے، کوئی شک نہیں عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جسکی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں،حکومت کورونا کے حوالے سے تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے، ہم سب احتیاطی تدابیرپر عمل کرکے ہی کورونا کوشکست دے سکتے ہیں،کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر بدتر ین مظالم کر کے نر یندر مودی نے بر بر یت میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گور نر ہاؤس میں حاجی محمد رمضان اور دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کر پشن کے خاتمے سمیت قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان کوانشا اللہ ہر صورت پورا کیا جائیگا ، حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو آئین وقانون کے مطابق ہی ایکشن لیا جائیگا ،جہاں تک نیب کا تعلق ہے تو یہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پرپاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میری یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیموکاسٹالڈو سے بات ہوئی ہے جو یورپی پار لیمنٹ میں کشمیر یوں کے حقوق کیلئے اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں، پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری دنیا میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑرہا ہے،بھارت کشمیرمیں جتنے مظالم کر رہا ہے انکی دنیا میں کوئی اور تاریخ نہیں ملتی ،اسی وجہ سے آج امر یکی میڈیا سمیت عالمی میڈ یا بھی نر یندر مودی کوہٹلر کہہ رہا ہے،کوئی شک نہیں ہے کہ نر یندر مودی نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان حالات میں دنیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خاموش رہنے کی بجا ئے ان مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کو سفارتی دباؤ کے ذریعے روکا جائے کہ وہ بے گناہ کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کر ے۔

گور نر پنجاب نے کورونا کے مریضوں اور کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ حکومت مسلسل سے یہ کہہ رہی ہے کہ کورونا میں شدت آ رہی ہے لیکن بد قسمتی سے عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لیتے رہے جسکی وجہ سے آج ایک ایک دن میں 100سے زائد ہلاکتیں ہو رہی ہیں، اگر عوام نے کورونا سے بچاؤ کیلئے اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ آنیوالے دنوں میں پاکستان کیلئے مزید مشکل اور خطر ناک حالات ہوں گے، بے احتیاطی کرنیوالے لوگوں کی زندگیاں اور ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، کرونا وبا میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہیگا تو یہ صحت کے نظام کیلئے بھی خطر ناک ہوگا، یہ بات حقیقت ہے کہ اگر لوگوں کا رویہ یہی رہا تو آنیوالے دنوں میں کورونا مزید بے قابو ہوجائیگا،اگرعوام کورونا کو سنجیدہ لے لیں تو امریکہ اور اٹلی جیسی تباہی سے بچا جا سکتا ہے، کورونا کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا ،حکومت عوام کو کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -