20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرو، چین نے آٹو انڈسٹری میں تہلکہ برپا کردیا، 16 برس چلنے والی بیٹری بنادی

20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرو، چین نے آٹو انڈسٹری میں تہلکہ برپا کردیا، 16 ...
20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرو، چین نے آٹو انڈسٹری میں تہلکہ برپا کردیا، 16 برس چلنے والی بیٹری بنادی

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے جو 16 سال تک چلے گی اور 20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

چینی کمپنی کنٹیمپریری ایمپیکس ٹیکنالوجی (کاٹل) کا کہنا ہے کہ وہ طویل مدت تک چلنے والی بیٹریاں تیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک ایسی بیٹری تیار کی ہے جو 20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی ،  یہ بیٹری 16 سال تک استعمال کی جاسکے گی۔

کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر کسی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے اس بیٹری کا آرڈر دیا تو وہ اس کی صنعتی پیمانے پر تیاری شروع کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت زیادہ تر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیاں، ساٹھ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک بیٹری کی وارنٹی دیتی ہیں جس کا دورانیہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -