احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے، اس وقت کہاں ہیں؟

احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے، اس وقت کہاں ہیں؟
احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے، اس وقت کہاں ہیں؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال کا بدھ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ، ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 75 سے زائد سابق و موجودہ اراکین اسمبلی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 2 سابق اراکین سمیت 7 اراکین اسمبلی  جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -