برطانیہ جانے والے مسافر یہ چیز لازمی اپنے ساتھ رکھیں۔۔۔پی آئی اے نے مسافروں کی مشکل آسان بنانے کے لئےکام کی بات بتا دی

 برطانیہ جانے والے مسافر یہ چیز لازمی اپنے ساتھ رکھیں۔۔۔پی آئی اے نے ...
 برطانیہ جانے والے مسافر یہ چیز لازمی اپنے ساتھ رکھیں۔۔۔پی آئی اے نے مسافروں کی مشکل آسان بنانے کے لئےکام کی بات بتا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن نے پاکستان سے برطانیہ جانے والے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل سے بچنے کے لئے ہوائی سفر سے قبل ہی  آن لائن برطانوی پبلک ہیلتھ پسنجر لوکیٹر فارم پُر کر کے اس کی کاپی اپنے ہمراہ رکھیں اور برطانیہ ائر پورٹ آمد پر متعلقہ عملے کو فراہم کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان کاکہنا تھا کہ وہ تمام مسافر جو پی آئی اے کی پروازوں سے برطانیہ کے لئے سفر کر رہے ہیں ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ آن لائن برطانوی پبلک ہیلتھ پسنجر لوکیٹر فارم پُر کر کے اس کی کاپی اپنے ہمراہ رکھیں اور برطانیہ ائر پورٹ آمد پر متعلقہ عملے کو فراہم کریں،مسافروں کو چیک ان کاؤنٹر اور بورڈنگ سے قبل مطلوبہ فارم کی کاپی دکھا کر طیارے میں سوار ہونے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایابرطانوی حکومت نے برطانیہ پہنچنے والے تمام مسافروں کے لئے 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے اور وہ مسافر جو برطانیہ کا سفر کر رہے ہیں وہ روانگی سے قبل آن لائن پبلک ہیلتھ لوکیٹر فارم لازمی پرُکریں اور برطانیہ آمد پر بارڈر حکام کی جانب سے اس کی کاپی طلب کی جائیگی۔ مطلوبہ فارم آئن لائن مندرجہ ذیل ایڈریس سے پر کیا جا سکتا ہے۔

http://visas-immigiration.service.gov.uk/public-health-passenger-locator-form

پی آئی اے مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مطلوبہ فارم آئن لائن لازمی پرُ کر کے اس کی کاپی اپنے ساتھ رکھیں تا کہ برطانیہ آمد پر انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -